اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے سعودی حکومت سے روضہ رسول ۖ کے تقدس کو پامال کر والوں کیخلاف کارروائی کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے ، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ریکارڈ پر ہیں کہ کیسے مسجد نبویۖکے واقعہ کی منصوبہ بندی کی گئی، باقاعدہ طور پر کہا گیا کہ دیکھیے گا ان کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے،اگر چاہوں تو شیدا ٹلی کی ٹلی کھڑکائی جاسکتی ہے ،یہ مناسب نہیں، سو پچاس بندے جمع کرکے کسی کو گالیاں دلوانا تو بڑا آسان کام ہے ،عمران خان نے ہمارے اوپر جھوٹے کیسز بنائے ، ہم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے رہے ،عمران خان قانون اور آئین کے مطابق مقابلہ کریں حدود کو پار نہ کر یں ، فرح گوگی کی 84کروڑ کی ایک ٹرانزیکشن ہوئی ہے ، رنگ روڈ کا قصہ اس سے بڑا ہے ، ہائوسنگ سوسائٹی والا معاملہ اربوں میں ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے عمران خان کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمہارے ظلم کو روکا ہے، ایک لمحہ بھی ہماری استقامت میں لرزش نہیں آئی۔انہوںنے کہاکہ آپ نے ہمارے اوپر جھوٹے کیسز بنائے تاکہ ہم اپنی قیادت سے پیچھے ہٹ جائیں، ہم نے تواگلے دن آکر یہ ہی کہا کہ ہم 100 فیصد کے بجائے ہزار فیصد اپنی قیادت کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بطور صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے ہر رکن کو کہا ہے کہ پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ نے کوئی قدم نہیں اٹھانا ہے، اگر آپ نے کوئی قدم پارٹی کی اجازت کے بغیر اٹھایا توآپ کے خلاف پارٹی کارروائی کرے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے کہ سو 50 افراد کو جمع کر کے کہیں بھیج دیں اور کہیں جاکر گالیاں دے آئیں، یہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے سیاست تلخ ہوگی، اس سے سیاست مشکل ہوکر کہی اور نکل جائے گی۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کے اقدامات پارلیمانی جمہوری نظام کیلئے بہتر ہے نہ ہی اس ملک کے لیے بہتر ہے، لیکن یہ جو کہتے ہیں کہ آپ کو پتا چل جائے گا کل کیا ہوگا، انہیں میں بھی یہ کہتا ہوں ایک حد کا مشاہدہ کریں، اس کے بعد آپ کو بھی معلوم ہوجائے گا یہاں کیا ہوتا ہے
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...