روضہ رسول ۖ کی توہین قابل مذمت ہے، مولانا فضل الرحمن

0
241

اسلام آباد (این این آئی)سربراہ جے یو آئی (ف )مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ روضہ رسول اللّٰہ ۖکی توہین قابل مذمت ہے، حرم کے تقدس کا تقاضا تک نہیں دیکھا کیا گیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے مسجد نبویۖکے واقعہ پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اللّٰہ کا حکم ہے رسول ۖ کے سامنے اونچی آواز کرنا تک منع ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو آگاہ کیا جائے کہ اسے روضہ اقدس کی توہین کے علاوہ کسی اور چیز سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔سربراہ جے یو آئی (ف )نے کہا کہ ایک سیاسی اختلاف کی بنیاد پر حرم پاک کی توہین پر احتجاج کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ مسجد نبوی ۖ کی زیارت کے موقع پر بعض افراد کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی پر اتر آئے تھے۔