اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مسلسل عدالت پر سوال اٹھارہے ہیں جبکہ عمران خان کو عدالت پر اعتماد ہے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا۔ پیر کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی قیادت پر درج توہین مذہب مقدمات کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور پٹشنر فواد چوہدری کی جانب سے مستقل عدالت سے متعلق کہا جا رہا ہے ، وہ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کمپرومائز تھیں، یہ کورٹ چوبیس گھنٹے کام کر سکتی ہے، اگر کسی سائل کو کچھ بھی اعتراض ہو تو عدالت اس کو دیکھ سکتی ہے، عدالت کو عوام کا اعتماد بھی دیکھنا ہے، (آج) منگل تک وقت دیتے ہیں اگر عدالت پر اعتماد نہیں تو بتائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ 2014 کے دھرنے میں اسی عدالت نے گیارہ بجے ریلیف دیا تھا ، اگر آپ کو تھوڑا سا بھی شک ہے کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کمپرومائز تھیں تو بتا دیں، 9 اپریل کو چار پٹیشن اس روز آئیں تھیں جن میں سے ایک پٹیشن اگلے روز جرمانے کے ساتھ خارج کی تھی، کچھ غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ بھی ہوئی ہے کچھ تجزیہ کاروں نے تو ایسا ماحول بنا دیا تھا کہ مارشل لاء لگنے والا ہے ، کیا یہ نہیں کہا جا رہا کہ ہائی کورٹ سپریم کورٹ رات کو کھل گئی تھیں؟۔وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ کی ہدایت پر میں پٹشنر سے دوبارہ پوچھ لوں گا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کسی کا اعتماد نہیں اور وہ اپنے ورکرز کو یہ کہہ رہا ہے کہ عدالتیں کمپرومائز تھیں، باہر سیاسی بیانیے کچھ ہوتے ہیں یہاں کچھ ہوتے ہیں، زیادہ اصل کیسز کے ایشوز کو کسی ایگزیکٹو نے نہیں چھیڑا ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مسلسل عدالت پر سوال اٹھارہے ہیں، کیا عمران خان اور پی ٹی آئی کو عدالت پر اعتماد نہیں ؟ آج ہم کیس نہیں سنیں گے پہلے چیئرمین تحریک انصاف سے پوچھیں کہ اعتماد ہے یا نہیں؟پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عدالت پر اعتماد ہے آپ کیس سنیں، میری درخواست ہو گی کہ ان کو بھی لاپتہ افراد کے ساتھ ہی رکھ لیں، آج کل جو کچھ ان کے ساتھ ہو رہا ہے وہی صورت حال ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایسا نا کہیں وہ الگ ہیں، عام آدمی کا عدالت پر اعتماد خراب نہ کریں، سیاسی رہنما جلسے میں کھڑے ہوکر ورکر کو بتائے کہ عدالت نے سمجھوتا کیا ہے تو یہ افسوسناک ہے، اس کورٹ نے خود تقریر سنی ہے اس عدالت کو ہر جمہوری پارٹی کے لیڈر کا احترام ہے، آپ کی پارٹی کے لوگ سمجھتے ہیں میرا کوئی مانچسٹر میں فلیٹ ہے، مجھے افسوس ہے کہ قابل احترام جسٹس منصور علی شاہ صاحب کے حوالے سے بھی بات کی جاتی ہے، آپ کو بتایا ہے 2014 میں اسی پارٹی کے ورکرز کے خلاف ایف آئی آر تھی شام کو ریلیف دیا تھا
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...