واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں بی ٹی ایس بینڈ کی میزبانی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 31 مئی کو وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں امریکی صدر کی جانب سے معروف کورین پاپ بینڈ ‘بی ٹی ایس ‘ کو مدعو کیا گیا ہے۔اس ملاقات میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک کی روک تھام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔چند روز قبل جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات میں بائیڈن نے کہا تھا کہ کورین موسیقی کے مداح ہر جگہ موجود ہیں، بائیڈن جوکہ خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ بی ٹی ایس کے مداح ہیں ، وائٹ ہاؤس میں بینڈ کے اراکین کی میزبانی کریں گے۔یاد رہے کہ معروف کورین پاپ بینڈ گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز بلند کر رہا ہے، حال ہی میں بینڈ نے’ یونی سیف’ کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ علاوہ ازیں کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...