بلاول بھٹو زرداری کا پاکستانی کوہِ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس

0
170

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی کوہِ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر پاکستان کا پرچم لہرانے کا جنون رکھنے والے علی رضا سدپارہ کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں،دعا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم علی رضا سدپارہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔