اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یکم جون سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگاکر نے سے مہنگائی آئے گی ،وزیراعظم نے پٹرولیم سستا سکیم کا اعلان کیا ہے جس سے 8 کروڑ 40 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے،دوہزار روپے آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے،جن کی ماہانہ آمدن 40 ہزار سے کم ہے وہ رجوع کرسکتے ہیں،فون نمبرکے ذریعے786پر شناختی کارڈ بھیج کر رجسٹرڈ ہوسکیں گے،مستحق خواتین کو ترجیح دی جائے گی،جو مستحق ہوگا اسے فوری رقم دی جائے گی،ابھی اضافی ٹیکس نہیں لگارہے، شوکت ترین سبسڈی کا پیسہ کہاں رکھ کر گئے تھے ہمیں بھی بتادیں، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو جائے گا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ رات قوم سے خطاب کیا جس کو سراہا گیا،پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے سے مہنگائی آئے گی،۔ انہوںنے کہاکہ اگرگزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے تو ملکی معیشت پر مزید دباؤ آتا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے روپیہ کی قدر اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا،وزیراعظم نے پٹرولیم سستا سکیم کا اعلان کیا جس سے 8 کروڑ 40 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے،دوہزار روپے آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے،سینتیس فیصد غریب ترین لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ ۔انہوںنے کہاکہ بینظیر سپورٹ پروگرام کے 73 لاکھ افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے،جن کی ماہانہ آمدن 40 ہزار سے کم ہے وہ رجوع کرسکتے ہیں،فون نمبر کے ذریعے شناختی کارڈ بھیج کر رجسٹرڈ ہوسکیں گے، مستحق خواتین کو ترجیح دی جائے گی،اس سکیم میں 786 نمبر پر شناختی کارڈ بھیجا جاسکتا ہے، جو مستحق ہوگا اسے فوری رقم دی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کا ڈیزل کی مد میں سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ تھا، اس طرح 114 روپے سبسڈی ختم اور 30 روپے لیوی لگنے سے بڑھتے، ڈیزل کی قیمت 300 اور پیٹرول کی قیمت 270 روپے ہوتی، ہم ابھی اضافی ٹیکس نہیں لگارہے، یہ معاہدہ عمران خان اور شوکت ترین نے کیا تھا، ،سبسڈی کا پیسہ کہاں رکھ کر گئے تھے ہمیں بھی بتادیں۔ انہوںنے کہاکہ 26 مئی کو 30 روپے کا بڑا اضافہ کیا ہے یکم کو پھر سے مناسب نہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ایک پراسس ہے،اوگرا سمری پیٹرولیم پھر فنانس اور اس کے بعد وزیراعظم کو جاتی ہے
مقبول خبریں
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...
غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے،برطانوی سرجن
غزہ (این این آئی )غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم...
امریکی صدر کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...