اسلام آباد (این این آئی )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی سیاست کا مقصد جھوٹ بولنا، الزام لگانا اور بیانیہ بنانے ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی سیاست کا مقصد جھوٹ بولنا، الزام لگانا اور بیانیہ بنانے ہے، ان کی سیاست کی ابتداء جھوٹ اور یو ٹرن پر ختم ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 35 پینچر، عالمی سازش کے بعد اب روس سے تیل معاہدے کا دعوہ بھی جھوٹ ثابت ہوا، یہ جھوٹ کو بار بار دہراتے ہیں تاکہ لوگوں کو سچ لگے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ یہ الزام لگا کر بیانیہ بناتے پھر کہتے سیاسی بیان تھا، اب تو روسی قونصل جنرل نے بھی عمران خان کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ روسی قونصل کی تردید کے بعد عمران خان عوام سے معافی مانگنی چاہیے ۔ شیری رحمن نے کہاکہ کیا عمران خان کو معلوم نہیں کہ کسی معاملے پر بات کرنے اور معاہدہ کرنے میں فرق ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کیا عمران خان عالمی امور سے اتنے لاعلم ہیں کہ بات کرنے کو معاہدے سمجھ بیٹھے؟ ،روس کے ساتھ تیل کا معاہدہ کیا تو اس کا ثبوت کہاں ہے؟ ۔شیری رحمن نے کہاکہ معاہدہ تھا تو اس کا باضابطہ خط و کتابت میں ذکر کیوں نہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنی سیاست کے لئے ملک کے بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...