واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر سر دار مسعود خان نے یوکرین کے جاری بحران کے حل کیلئے فعال سفارت کاری کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری انسانی بحران، عالمی بحران کی حیثیت اختیار کر چکا ہے،جاری بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور وعدوں پر اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے،پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات دیگر شعبوں سمیت زراعت اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے مزید مضبوط ہوں گے۔امریکہ کے مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان کے 15 رکنی وفد نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں سفیر پاکستان سردار مسعود خان سے ملاقات کی ۔وفد کے اراکین میں پاکستان کی مسلح افواج اور سول سروسز کے سینئر افسران سمیت بنگلہ دیش، سری لنکا اورسعودی عرب کے اتحادی حکام شامل تھے۔ سردار مسعود خان نے وفد کو پاکستان امریکہ دوطرفہ تعلقات کی تاریخ اور موجودہ صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے جامع اور وسیع البنیاد ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،پاکستان اور امریکہ پرامن اورمستحکم افغانستان کے مشترکہ مقاصد اور افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، اقتصادی،تجارتی، دفاع، تعلیم، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور ثقافتی شعبے سمیت دیگر شعبہ جات کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا ہے،دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون سمیت تجارت، سرمایہ کاری، آب و ہوا، صحت، توانائی اور تعلیم کا محکمہ بھی یکساں اہمیت کا حامل ہے،پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعلقات 75 سال پر محیط ہیں۔سفیر پاکستان نے یوکرین کے جاری بحران کے حل کے لیے فعال سفارت کاری کی فوری ضرورت پر زور دیا، خطے میں جاری انسانی بحران، عالمی بحران کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ جاری بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور وعدوں پر اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن و استحکام لانے کیلئے کام کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات میں امریکہ میں متعین تارکین وطن کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک ـ امریکہ دو طرفہ تعلقات دیگر شعبوں سمیت زراعت اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے مزید مضبوط ہوں گے۔بریفنگ کے اختتام پر سفیر پاکستان سردار مسعود خان نے وفد کے ارکان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا وفد واشنگٹن ڈی سی میں اپنے قیام کے دوران مختلف امریکی دفاعی اور سول اداروں کا دورہ کریگا
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...