مغربی کنارہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،تین فلسطینی شہید

0
226

مغربی کنارہ (این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی۔فلسطینی خبر ایجنسی کا کہناتھا کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار تینوں فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔مغربی کنارے میں ہی اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں آٹھ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔