اسلام آباد(این این آئی)پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی سازش کا رونا رونے کے بجائے عوام کو اپنی ساڑھے تین سال کی کارکردگی بتائیں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عوام نے عمران نیازی کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی حکومت میں کرپشن کے میگا اسکینڈلز سے قوم بخوبی آگاہ ہے، پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے معیشت تباہ ہو گئی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران نیازی مزید رہتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، اتحادی حکومت ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے مختلف ممالک کے دورے کیے جن کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی آمادگی ظاہر کی ہے جو اچھی خبر ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی جتنا شور کر لیں انتخابات تب ہوں گے جب اتحادی حکومت چاہے گی۔ انہوںنے کہا کہ عمران نیازی احتجاج کا شوق پورا کر لیں اب عوام انکے ڈرامے میں نہیں آنے والی، اتحادی حکومت جہاں مشکل فیصلے کر رہی ہے وہیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...