واشنگٹن(این این آئی)امریکی سپریم کورٹ نے وسیع تر اثرات کا حامل فیصلہ سنادیا، جس کے تحت اسقاطِ حمل کا وفاقی آئینی حق ختم کر دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ امریکا میں خواتین کی تولیدی صحت کا منظر نامہ بدل دے گا۔امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسقاطِ حمل کے حقوق کا فیصلہ ریاستیں انفرادی طور پر کریں گی۔اس فیصلے پر امریکی سپریم کورٹ کے تین ججوں نے انتہائی افسوس کے ساتھ اختلافی نوٹ جاری کیا۔جس میں انہوں نے کہا کہ آج لاکھوں امریکی خواتین نے اپنا ایک بنیادی آئینی تحفظ کھو دیا ہے۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ تین قدامت پسند جج بھی شامل ہیں۔