یورپی یونین نے یوکرین کو باضابطہ امیدوار کا درجہ دے دیا

0
291

برسلز(این این آئی)یورپی رہنمائوں نے یونین میں شمولیت کے لیے یوکرین کو امیدوار کا ردرجہ دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا کہ روس کی گیس سپلائی پر تنا ئوبڑھ رہا ہے اور روس کی افواج اہم شہروں کے قریب ہیں۔ حمایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپی یونین کے رہنمائوں نے یوکرین کے ساتھ ساتھ مالدووا کو امیدوار کی حیثیت دینے پر اتفاق کیا، سابق سویت یونین کی دونوں ریاستیں طویل عرصے سے یورپی بلاک میں شمولیت کی منتظر ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے منفرد اور تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ یوکرین کا مستقبل یورپی یونین میں ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ یورپی رہنماں کا یہ فیصلہ روس کو ایک بہت مضبوط پیغام دے گا کہ یورپیئنز یوکرین کی مغرب نواز خواہشات کی حمایت کرتے ہیں۔