کولمبو(این این آئی) شدید معاشی بدحالی کے شکار ملک سری لنکا کی پارلیمنٹ 20 جولائی کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرے گی۔پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ صدر گوتابایا راجا پاکسے نے بدھ تک استعفیٰ دینے کا وعدہ کیا ہے جس کے بعد 20 جولائی کو انتخاب ہوگا۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب معاشی بحران کے بعد مظاہرین نے موجودہ صدر اور وزیر اعظم کی رہائش گاہوں پر دھاوا بول دیا اور دونوں عہدیدارروپوش ہونے پر مجبور ہوگئے۔225 نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ کے اراکین کی جانب سے نئے صدر کے لیے نامزدگیاں 19 جولائی کو جمع کرائی جائیں گی۔ پارلیمانی اسپیکر مہندا یاپا ابی وردینا کی قیادت میں سیاسی رہنماؤں کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر کا انتخاب اگلے روز ہوگا۔ابی وردینا نے ایک بیان میں کہا کہ آج منعقدہ پارٹی قائدین کی میٹنگ کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کے مطابق نئی آل پارٹی حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے یہ ضروری ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...