ماہرین نے مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ ماحولیاتی تبدیلی کو قرار دیدیا

0
211

اسلام آباد (این این آئی) ماہرین موسمیات نے مون سون کا دورانیہ طویل ہونے اور معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو قرار دیدیا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق موسموں کی شدت کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں نے مون سون بارشوں کا پیٹرن بھی بدل دیا ہے، مون سون بیلٹ میں اضافہ ہو گیا ہے اور مون سون ہوائیں ان خطوں تک بھی پہنچنے لگی ہیں جو مون سون بیلٹ میں نہیں آتے تھے۔ماہرین موسمیات نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں مون سون ہوائیں مغربی بلوچستان پر اثر انداز نہیں ہوتی تھیں تاہم حالیہ مون سون ہوائیں بلوچستان، ایران، عمان اور متحدہ عرب امارات تک جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ ماہرین نے بتایا کہ پچھلے سال مون سون ہواؤں نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا، سمندر کے زائد درجہ حرارت سیسائیکلون اور مون سون سسٹم شدت اختیار کرنے لگے ہیں، مون سون کا دوسرا سسٹم بھی بحیرہ عرب کے زائد درجہ حرارت کے باعث شدت اختیار کر سکتا ہے