اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی جس میں کہاگیاکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فارنزک تحقیقات کرے، بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت بلا کر ویڈیو سے متعلق پوچھا جائے۔درخواست میں کہاگیاکہ آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں بشریٰ بی بی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ اڈیو لیک کرنے سے افراد کی نجی زندگی میں مداخلت کی گئی، آڈیو لیک ہونے سے پاکستان کی کلچرل، سوشل اور بین الاقوامی ساخت متاثر ہوئی، آڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف قانون کی مطابق کارروائی کی جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی قانون موجود نہیں، سوشل میڈیا پر مواد سے پاکستان کی اندرونی اور بیرونی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات اور پی آئی ڈی سوشل میڈیا رجسٹریشن کے حوالے سے اقدامات کریں، درخواست وکیل محمد آصف گجر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی،درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور پی ائی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے،ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور سٹیٹ بنک کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...