کترینہ نے اپنی نئی فلم ‘فون بھوت’کا پوسٹر شیئر کردیا

0
178

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی باربی گرل کترینہ کیف نے اپنی آنیوالی فلم ‘فون بھوت’کا پوسٹر شیئر کردیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر گرمیت سنگھ ہیں جبکہ کترینہ کے علاوہ ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی نے بھی مرکزی کردار نبھائے ہیں۔کترینہ نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ‘بھوتوں کی دنیا سے ناٹ آئوٹ’۔انہوں نے بتایا کہ فلم 7اکتوبر کو ریلیز ہوگی، پوسٹر میں کترینہ نے گہرے نیلے رنگ کی پتلون اور شرٹ پہنی ہوئی ہے جس پر انسانی ڈھانچہ بنا ہوا ہے۔کترینہ کے ساتھ ہی صوفے پر ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس انسانی ڈھانچوں کی ڈمی بھی ہے۔