اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن )لیگ کا جنازہ نکل گیا ہے، آصف زرداری نے (ن) لیگ کو دفن کیا، فضل الرحمان آکر قل پڑھائیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات ایک لیباریٹری ٹیسٹ تھا جس میں قوم نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صاف اور شفاف الیکشن ہوئے، الیکشن سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی عزت ملی، عوام کی خوشی اسی میں تھی کہ اسٹیبلشمنٹ اپنا کام اور سیاستدان اپنا کام کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن نے لکشمی چوک پر( ن) لیگ کا جنازہ نکال دیا ہے، رات سے (ن )لیگ والوں کو چپ لگی ہوئی ہے، آصف زرداری نے( ن) لیگ کو دفن کر دیا، مولانا فضل الرحمان آکر قل پڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے، عمران خان ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جو ملک کیخلاف ہو۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف صرف سی ڈی اے کے وزیراعظم رہ گئے ہیں، شہباز شریف سے کہتا ہوں کہ جتنی جلدی قومی اسمبلی کا الیکشن ہو پاکستان کے مفاد میں ہے،
مقبول خبریں
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...
وارنٹِ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ...
تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی...
ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا، چین سے آئی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے...
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان...
واشنگٹن (این این آئی)اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے...