عالیہ بھٹ اور رنبیر کی فلم کا گانا پاکستانی گانے کا چربہ نکلا

0
150

لاہور( این این آئی)بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانے چرا کرانہیں اپنے انداز میں ری میک کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ۔اب بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ”برہماسترا ”کا گانا کیسریا کو بھی پاکستانی گانے کی کاپی قرار دیا جارہا ہے ۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسٹارر ڈیبیو فلم ”براہمسترا ”کا گانا کیسریا 17 جولائی کو ریلیز ہوا ہے، اس گانے کے ریلیز ہوتے ہی لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی اس گانے میں کاپی کیٹ کا ٹیگ بھی لگ گیا ہے، دراصل اس گانے کے اوریجنل ورژن کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے صارفین گانے کے کمپوزر پریتم چکرورتی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔گانے کے شروع کے بول کیسریا تیرا عشق ہے پیا، رنگ جاں جو میں ہاتھ لگا وڈالی برادرز کے گانے چرخہ کے ایک حصے سے ملتا جلتا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین کیسریا کے دوسرے حصے لو اسٹوریہ 20 سال سے زیادہ پرانے لاری چھوٹی گانے کی نقل قرار دے رہے ہیں، ابھے دیول اور نیہا دھوپیا اسٹارر فلم ایک چالیس کی لاسٹ لوکل (2002) میں لاری چھوٹی سنا گیا تھا۔واضح رہے کہ لاری چھوٹی گانا پاکستانی میوزک بینڈ کال کا گانا ہے، یہ بینڈ سال 2002 میں شروع ہوا اور آج بھی یہ بینڈ اپنے گانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔گلوکار جنید خان اب اس بینڈ کی قیادت کر رہے ہیں، اس بینڈ کے دیگر اراکین میں ذوالفقار جبار خان اور سلطان راجہ شامل ہیں