نواز شریف کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ،جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

0
279

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں پی ٹی آئی کی سیاست کا مقابلہ کرنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور چودھری شجاعت ملاقات بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا گیا ۔