قمر زمان کائرہ کی ثمینہ بیگ اور ان کی ٹیم کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد

0
244

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ثمینہ بیگ اور ان کی ٹیم کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ثمینہ بیگ پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے کے ٹو سر کی ہے، ثمینہ بیگ نے کے ٹو سر کر کے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔ مشیر وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں مثالی کاکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، ہمت و عزم کے حوالے سے ثمینہ بیگ اور نائلہ پاکستان کی دیگر خواتین کے لیے ایک مثال ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کوہ پیمائی کے حوالے سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا اہم مقام ہے ۔ قمر زمان کائر ہنے کہاکہ گلگت بلتستان کی سرزمین نے دنیا کے عظیم کوہ پیماہ پیدا کیے ہیں ، دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں ان کوہ پیماؤں نے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے گلگت بلتستان کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔