اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جنرل (ر) فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے جس پر سکیورٹی ذرائع نے سخت ردعمل دیا ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھاکہ میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے، اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔ فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔اس معاملے پر سکیورٹی ذرائع نے سخت ردعمل دیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سخت ردعمل میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بتانے والے کون ہوتے ہیں کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں؟ذرائع نے بتایاکہ اگربانی پی ٹی آئی کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہوگا، ساری دنیا کو پتا چلے گاکہ بانی چیئرمین کیا کرتا اور کرواتا رہا ہے
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...