لاہور(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ نمرہ خان نے نوجوان بچوں کو مشورہ دیا ہے کہ ایک دھوکے کے بعد کبھی دوسرے پر اعتبار نہ کریں۔اداکارہ نمرہ خان نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل ٹوٹنے کے درد سے گزرنے والے لوگوں کے لئے ریباؤنڈز سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دل ٹوٹنے کا اذیت ناک دور دیکھا ہے اور وہ ہمیشہ اس بارے میں کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔شو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے زخم بھرگئے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ زخم تو بھر چکے ہیں مگر ان کے نشانات ابھی باقی ہیں اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ واپسی کا راستہ غلط ہے، جب آپ کو کسی کے چھوڑنے کے بعد رونے کے لیے کندھا دیا جاتا ہے تو اس کندھے کو کبھی بھی سہارا نہ سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تو آپ آرام محسوس کرنے لگتے ہیں اور اس میں سکون پاتے ہیں لیکن درحقیقت وہ ان لوگوں سے بھی بدتر ہوتے ہیں جنہوں نے آپ کو چھوڑ دیا اور آپ کو توڑ دیا ہوتا ہے اس لیے آپ دوسرے کندھے پر کبھی پر بھروسہ نہ کریں۔اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ زندگی میں چاہے کتنی ہی تکلیفیں کیوں نہ جھیلنی پڑیں کبھی بھی ایک کے دھوکہ دینے کے بعد دوسرے پر اعتبار نہ کریں کیونکہ وہ زیادہ خطرناک ہوتے ہیں، ضروری نہیں کہ اگر ایک اچھا ثابت نہ ہوا تو دوسرا اچھا ہو گا۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...