ممبئی (این این آئی)بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی ممبئی سے آنے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بم کی اطلاع پر طیارے کی ترواننت پورم کے ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔بم کی اطلاع ملنے پر ترواننت پورم کے ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بھارتی طیارے فلائٹ نمبر AI 657 میں 135 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ طیارے کو صبح 8 بجے ایئر پورٹ پر ہنگامی بنیاد پر اتارا گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کو آئسولیٹ کر کے دھماکا خیز مواد کی تلاش کی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...