ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی نئی بلاک بسٹر فلم ‘استری 2? کی ہیروئن شردھا کپور بہت جلد سْپر اسٹار ہریتھک روشن کی رہائش گاہ میں منتقل ہونے والی ہیں۔شردھا کپور نے اپنی حالیہ فلم ‘استری 2? کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے باکس آفس اور شوبز کی دْنیا میں دھوم مچائی ہوئی ہے، ہر طرف صرف شردھا کپور کی گونج اور چرچے ہیں۔اس فلم کی غیرمعمولی کامیابی نے جہاں شردھا کپور کو پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی دی ہے تو وہیں اب اداکارہ نے اپنی نجی زندگی میں بھی کچھ تبدیلیاں کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور بہت جلد اکشے کمار کی نئی پڑوسی بننے والی ہیں، اداکارہ ممبئی کے علاقے جوہو میں ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی عمارت کے ایک پْرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں اکشے کمار بھی اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی اہلیہ نتاشا دلال اور بیٹی کے ہمراہ ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوں گے لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا۔واضح رہے کہ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘استری 2 نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 589 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے جبکہ تاحال فلم کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی یہ فلم عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی سب سے تیز ترین بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...