اسلام آباد’پشاور(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔خیبرپختونخوا کے علاقے مردان، ملاکنڈ، ہنگو، بونیر، شانگلہ، دیر، چارسدہ بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔اس کے علاوہ مانسہرہ صوابی، اپردیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، مردان میں بھی زلزلہ آیا جبکہ مانسہرہ میں لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ۔ راولپنڈی میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور زمین کے اندر گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور افس سے کلمہ طیبہ کا ودر کرتے باہر نکل ائے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...