روس نے امریکی شہریوں پر پابندی عائد کردی

0
72

ماسکو(این این آئی)روس کی جانب سے امریکی پابندیوں کے جواب میں امریکی شہریوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے 92 امریکی شہریوں پر روس میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔یہ پابندیاں امریکا کے روس مخالف اقدامات پر لگائی گئی ہیں، جبکہ پابندیوں میں امریکی صحافی، فوجی اور حکومتی عہدیدار شامل ہیں۔خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق امریکا نے یوکرین جنگ سے تعلق کے الزام میں 4 سو روسی شہریوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔