عالیہ حمزہ کی سائبر دہشت گردی کے مقدمے میں 10 روز کی حفاظتی ضمانت منظور

0
72

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی سائبر دہشت گردی کے مقدمے میں 10 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما اپنے سسر جمیل ملک اور وکیل اشتیاق اے خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ عالیہ حمزہ کے خلاف ایف آئی اے میں سائبر دہشت گردی الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عالیہ حمزہ نے اس مقدمہ میں عبوری ضمانت حاصل کی ہے؟ جس پر وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ سائبر کرائم مقدمہ کی بابت کوئی اطلاع نہیں تھی۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کی سائبر دہشت گردی کے مقدمے میں 10 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی جبکہ عدالت نے تحقیقاتی اداروں کو مزید کارروائی کے لیے قانونی دائرہ کار میں رہنے کا حکم بھی دے دیا۔