پہلی بار پاکستان میں بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں پر”انڈر دی بلیز” فلم کا آغاز

0
51

لاہور(این این آئی) پاکستان میں پہلی بار بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں پر ”’انڈر دی بلیز” فلم کا آغاز ہوگیا۔پاکستان اینیمیشن کے ایک روایتی انداز میں قدم رکھنے جا رہا ہے جو اس دور میں بہت کم ہے، آنے والی اینیمیٹڈ مختصر فلم ‘انڈر دی بلیز’پاکستان میں انسانی حقوق (چائلڈ لیبر) کے بارے میں آگاہی پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی پاکستان کے اہم مسائل میں سے ایک ہے جس پر فلم کے ذریعے روشنی ڈالی جا رہی ہے اور یہ پہلی فلم ہے جس میں بھٹے پر چائلڈ لیبر کے مسئلے کا احاطہ کیا گیا ہے۔انڈر دی بلیز فلم کی ہدایت کاری اویس شوکت نے کی ہے جو نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں فائن آرٹس کے انڈرگریجویٹ طالب علم ہیں، اویس شوکت نے 2019 میں صرف 15 سال کی عمر میں ڈیجیٹل آرٹ میں اپنے سفر کا آغاز کیا، وہ اپنے ڈیجیٹل آرٹ اور پینٹنگ کی مہارت کے لیے مشہور ہیں۔فلم کی اصل کہانی اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے سینکڑوں اور ہزاروں بچوں کی حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ہے، یہ ان تمام بچوں کی باہمی کہانی ہے جسے اویس اور ان کی ٹیم نے کئی بھٹوں کا دورہ کرنے اور مختلف خاندانوں سے مختلف کہانیاں سننے کے بعد لکھی ہے۔