لاہور( این این آئی )نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے اور پاکستانی گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے ہاں کسی کی تعریف کرنے میںہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے حالانکہ جو بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ اور فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے اس لئے اس کی مارکیٹ بھی بڑی ہے ۔ پاکستانی گلوکاروں نے قوالی،غزل ، فوک سمیت ہر طرح کی موسیقی میں بے پناہ نام کمایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گلوکاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے اور ان کی تعریف کرنی چاہیے ۔جو کوئی بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ بلکہ ہمارا فخر ہے اور ہمیں اس کا بر ملا اظہار کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی ترقی کی جانب گامزن ہے اور یقینا اس کے موسیقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...