آج کے دور میں تربیت کی ذمہ داری بھی تعلیمی اداروں پر ڈال دی گئی ہے’ صاحبہ

0
180

لاہور( این این آئی )نامور اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ بچوں کی تربیت والدین کی ذمہ داری ہے لیکن بظاہرین جائزہ لیا جائے تو آج کے دور میں والدین نے اس کی ذمہ داری بھی تعلیمی اداروں پر ڈال رکھی ہے ،انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا نے رشتوں کو کمزور کردیا ہے اور ہمارے پاس ایک دوسرے کیلئے وقت نہیں ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پہلے دور میں والدین بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیتے تھے لیکن آج والدین نے اس کی ذمہ داری تعلیمی اداروں پر ڈال دی ہے ،بچہ ابھی چلنا نہیں سیکھ پاتا اور اس کے لئے سکول کی تلاش شروع کر دی جاتی ہے اور پھر والدین بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں انٹر نیٹ کے خلاف نہیں اس کے بہت سے مثبت پہلو ہیں لیکن یہاں اس کا زیادہ منفی استعمال ہو رہا ہے ۔ والدین بچوں کی تعلیم و تربیت کے علاوہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں ۔