ممبئی (این این آئی)بھارت کی ملیالم فلموں کی اداکارہ چارمیلا نے الزام لگایا ہے کہ جسمانی تعلق بنانے سے انکار پر 28 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا۔بھارت میں ملیالم فلم نگری میں اداکاراؤں کے جنسی استحصال سے متعلق ہیما کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد بھارت میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد ملیالم انڈسٹری کی اداکاراؤں نے ساتھی اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔اب ایک اور اداکارہ چارمیلا نے بھی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ 27 سال قبل ہراساں کیا گیا اور دست درازی کی کوشش بھی کی گئی، ملیالم فلم نگری میں میرے کام کا تجربہ بہت ہی تکلیف دہ ہے۔انہوں نے بتایاکہ 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ارجنن پیلیم آنشو مکلم’ کی تامل ناڈو میں شوٹنگ جاری تھی اور 3 دن کی شوٹ ختم ہونے کے بعد پروڈکشن منیجر نے کہا کہ جانے سے پہلے پروڈیوسر سے مل لوں، میں اپنے اسسٹنٹ کو لیکر جانا چاہ رہی تھی لیکن مجھے منع کردیا کہ اکیلی جاؤ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اپنے دونوں اسسٹنٹ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئی تو پروڈیوسر کے کمرے میں 7 سے 8 لوگ شراب کے نشے میں دھت تھے جن میں سے ایک نے میری اسسٹنٹ پر حملہ کیا اور اس کی ساڑھی اتارنے کی کوشش کی جس پر میرے مرد معاون نے روکا تو اس کو بری طرح مارا پیٹا گیا۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران ایک نے میرا ہاتھ پکڑا تو میں نے اس کو کاٹا اور ہوٹل کے باہر بھاگ کر جان بچائی اور لوگوں سے مدد مانگی، اس وقت وہاں سے رکشہ والوں کا گروپ گزر رہا تھا جس نے میری مدد کی اور والد کو فون کیا پھر پولیس بھی پہنچی۔چارمیلا نے دعویٰ کیا کہ مجھے 28 فلموں سے نکالا گیا کیونکہ میں نے ‘ایڈجسٹ’ کرنے سے انکار کردیا تھا یعنی کوڈ ورڈز میں فلم میں کام کے بدلے ‘جسمانی تعلق’ بنانے سے انکار کیا۔بھارتی اداکارہ نے انٹرویو میں مزید ایک اور واقعے کا ذکر کیا اور بتایاکہ ملیالم ہدایت کار ہری ہرن سے میں نے اور اداکارہ وشنو نے ملاقات کی، ہم نے کافی پی اور اسکرپٹ پر تبادلہ خیال کیا، پھر مجھے بھیج دیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بعد میں اداکار وشنو کو ہدایت کار نے بولا کہ چارمیلا سے کہو کہ ‘ایڈجسٹ’ کرے، اداکار نے انکار کیا تو دونوں کو فلم سے ہاتھ دھونے پڑے۔
مقبول خبریں
کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا’ چینی سفارتخانہ
اسلام آباد(این این آئی) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ...
اسلام آباد’ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج...
آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فلسطینی عوام کیساتھ ہماری مستقل حمایت کا اظہارہے، شیری...
اسلام آباد(این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں...
عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دے ، یوسف...
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول...
اسرائیلی ظلم کے شکار فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گےٕ، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی...