ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ کی جاپان میں ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فلم ‘جوان’ کا جاپانی زبان میں ٹریلز جاری کیا جس کے ساتھ اْنہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیا۔اداکار نے اپنے جاپانی مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک آتش گیر اور ایکشن سے بھرپور ایڈونچر کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ اب ‘جوان’ جاپان میں اپنا راستہ بنا رہا ہے۔اْنہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم ‘جوان’ اگلے ماہ 29 نومبر کو جاپان کے سینما گھروں میں آرہی ہے۔واضح رہے کہ فلم ‘جوان’ نے بھارت میں 761.98 کروڑ روپے اور بین الاقوامی سطح پر 386.34 کروڑ روپے کمائے، شاہ رخ خان کی اس فلم نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں 1148.32 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...