کابل (این این آئی)افغانستان کرکٹ ٹیم کے مشہور اسپِن بولر راشد خان نے شادی کر لی۔راشد خان کی شادی کی تقریب 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔افغان کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں اور انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ راشد خان کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی ہے۔افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دولہا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
مقبول خبریں
اسلام آباد میں اسموگ کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ متحرک
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں اسموگ کے خدشے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔انتظامیہ نے شہر کے نواح میں آلودگی کا...
سابق چیف جسٹس پر حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ
لندن (این این آئی)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے پر برطانوی ڈپلومیٹک پولیس پاکستانی ہائی کمیشن...
پاکستان میں اقوامِ متحدہ کا پاپولیشن فنڈ اہم خدمات انجام دے رہا ہے: کامران...
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقوامِ متحدہ کا پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) اہم...
مریم نواز کا رویہ انتہائی تشویش ناک ہے، زرتاج گل
ڈیرہ غازیخان (این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کا یہ رویہ انتہائی تشویش ناک ہے۔اپنے ایک...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)بڑی پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے ایک بار پھر 4 سے 5 روپے...