اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر غور کرے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے غزہ کی پٹی، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی افواج کی طرف سے وحشیانہ بمباری اور تسلط کا ایک سال مکمل ہونے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج نے پچھلے ایک سال سے ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی ہے، عالمی برادری کو فلسطینیوں کی حالت زار پر توجہ دینے اور تنازعہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے کام کرنے کی فوری ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اراضی پر ناجائز قبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، فلسطینی عوام کی جائز امنگوں کو تسلیم کیا جائے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...