طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم

0
16

فلوریڈا (این این آئی)طوفان ملٹن امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔ 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے لگیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تاریخ کے بدترین طوفان کے سبب تقریبا 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔72 لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنیکی وارننگ جاری کردی گئی۔ فلوریڈا میں دو ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ٹمپا بے اور جنوبی حصے کے شدیدخطرات سے دوچار ہونے کا امکان ہے۔اس سے پہلے طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریبا 250 اموات ہوئی تھیں۔