لاہور(این این آئی) چار دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے سپر سٹار بدر منیر کو دنیا سے رخصت ہوئے 16 برس بیت گئے۔کس نے سوچا تھا کہ 70 کی دہائی میں کراچی کی سڑکوں پر رکشہ چلانے والا اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے آفس میں چائے والا ایک دن پشتو فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ بنے گا۔خوبصورت چہرے اور گرجدار آواز کے مالک بدر منیر کی قسمت اس وقت کھلی جب وحید مراد نے پشتو رومانوی داستان ”یوسف خان، شیر بانو” پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا اور اس میں بدر منیر کو موقع دیا، وحید مراد جیسے مردم شناس کا اندازہ غلط ثابت نہ ہوا اور بدر منیر ایک ہی فلم کے بعد سٹار بن گئے۔یوسف خان، شیر بانو سے شروع ہونے والا سفر پھر نہیں رکا، بدر منیر نے 4 دہائیوں تک اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کیا، اپنے 42 سالہ فلمی کیریئر میں انہوں نے 700 سے زائد پشتو، ارد، پنجاب اور سندھی فلموں میں کام کیا۔بدر منیر 11 اکتوبر 2008 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...