لاہور(این این آئی) پاکستانی باصلاحیت سینئر اداکار ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ آج کل ڈرامہ انڈسٹری مذاق بن کر رہی گئی ہے جس میں غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کر لیا گیا ہے۔حال ہی میں ایوب کھوسو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں بطور مہمان شرکت کی، پروگرام میں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایک سوال کے جواب میں ایوب کھوسہ نے جواب دیا کہ آج کل فنکاروں کے ساتھ یہ مذاق بہت ہو رہا ہے کہ وہ سیٹ پر جاتے ہیں لیکن انہیں علم ہی نہیں ہوتا کہ آج کون سا سین کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کر لیا گیا ہے، سیٹ پر موجود ایسوسی ایٹ یا اسسٹنٹ کو صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ آج کتنے سین ریکارڈ کروانے ہیں، انہیں اس بات سے مطلب نہیں ہوتا کہ سین کا معیار کیا ہے یا اس کی ضرورت کیا ہے، انہیں صرف تعداد کی فکر ہوتی ہے۔ایوب کھوسو نے بتایا کہ ایک بار میں ایک پروڈیوسر کے کمرے میں موجود تھا کہ وہاں اسسٹنٹ آیا اور بتایا کہ ہم نے آج 18 میں سے 15 سین ریکارڈ کر لیے ہیں تو پروڈیوسر کو اس بات کی فکر نہیں تھی کہ جو سین ریکارڈ ہوئے ہیں وہ کیسے اور کن مشکلات کے بعد ریکارڈ ہوئے ہیں، اسے صرف باقی رہ جانے والے سینز کی پرواہ تھی۔سینئر اداکار نے کہا کہ آج غیر پیشہ ورانہ رویے کے ذمے دار اداکار خود نہیں ہیں بلکہ اب ماحول ایسا بن گیا ہے، بے شک آج بھی اچھا کام کرنے والے موجود ہیں لیکن زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو مقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...