دبئی (این این آئی )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔دبئی میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی، پاکستان کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گر گئی، کپتان منیبہ علی 7 رن بنا سکیں۔ اس کے بعد صدف شمس 3، سدرہ امین امین 12، امیمہ سہیل 3 اور ندا ڈار 10 رنز بنا کر لوٹ گئیں۔ ایسے میں عالیہ ریاض نے اچھی بیٹنگ کی، 26 رنز بنائے۔ ارم جاوید نے بھی 12 رنز اسکور کیے، پاکستان ٹیم آخری اوور میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ایشلی گارڈنر نے 4 کھلاڑیوں کو اّٹ کیا انابیل اور جارجیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔83 رنز کے تعاقب میں اّسٹریلیا کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گر گئی، بیتھ مونی 15 رن بنا کر سعدیہ اقبال کا شکار بنیں۔ اس کے بعد کپتان ایلیسا ہیلی ا ور ایلس پیری نے اچھی شراکت لگائی، جب ٹیم کا اسکور 69 ہوا تو ایلیسا ہیلی ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں اور بقیہ اسکور ایلس پیری اور ایشلی گارڈنر نے 11 اوور میں صرف ایک وکٹ پر پورا کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد اّسٹریلیا کے 6 پوائنٹس ہوگئے پاکستان کے 2 پوائنٹس ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...