لاہور(این این آئی )انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے لیے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے۔چاروں کرکٹرز کے آج فٹنس ٹیسٹ ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورا نہیں اترے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ سے باہر ابرار احمد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔
مقبول خبریں
ہمیں مولانا کے ووٹ بھی چاہیئیں اور ساتھ بھی چاہئے، عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شاید بلاول بھٹونے کسی بات سے یہ تاثر لیا...
پاکستان 200 ٹن امدادی اشیاء فلسطین اور لبنان بھیجے گا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجے گا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے چارٹر پروازوں کی پیشکش طلب...
عدلیہ کی خودمختاری تباہ کرنا ماضی کے برے فیصلوں کا حل نہیں، شاہد خاقان
اسلام آباد(این این آئی) سینئر سیاست دان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی خودمختاری تباہ کرنا ماضی کے بْرے فیصلوں کا...
صدر زرداری کا ترکمانستان میں بچوں سے محبت بھرا انداز سب کو بھاگیا
اشک آباد(این این آئی)صدر آصف زرداری دوروزہ دورے پر ترکمانستان گئے ہیں جہاں ہوائی اڈے پہنچنے پر دو ننھے مقامی بچوں نے گلدستوں...
وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف شرائط پر دستخط کردئیے
اسلام آباد(این این آئی) 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت 22 شرائط کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان...