ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں آریان خان نے ایک بار انکی ذاتی ولاگز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اننیا پانڈے حال ہی میں نیٹ فلیکس کی تھریلر فلم سی ٹی آر ایل میں مرکزی کردار میں نظر آئیں، یہ خیالی فلم اصل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کم ہوتی پرائیویسی اور آن لائن آزادی کے موضوع پر مبنی ہے۔ اس فلم کی حال ہی میں پروموشنل ویڈیو کے موقع پر اننیا پانڈے نے انکشاف کیا کہ ایک بار انکے دوست اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے انہیں دھمکی دیتے ہوئے بلیک میل کیا تھا کہ وہ انکی ذاتی ولاگز لیک کر دینگے۔ نیٹ فلیکس انڈیا کی جانب شیئر کی گئی ویڈیو میں اننیا، سی ٹی آر ایل کے ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانے کامیڈین تنمے بھٹ کے ساتھ اس فلم کے بارے میں گفتگو کی۔ اننیا کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن میں کیا کرتی اور کیا کھاتی ہیں اسے ریکارڈ کیا کرتی ہیں، لیکن اسے کہیں بھی پوسٹ نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے فوٹو بوتھ پر اب بھی موجود ہے، جبکہ میرے ساتھ سوہانہ اور شنایا بھی ایسی چیزیں ریکارڈ کرتی تھیں۔ ایک بار آریان نے ہمیں دھمکی دی کہ اگر ہم نے اسکے لیے کام نہ کیا تو وہ انہیں لیک کردے گا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...