ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ہوائی اڈے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا بنفس نفیس استقبال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورے کے دوران صدر السیسی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مضبوطی، باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔حالات سے باخبر مصری حلقوں کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ مصر کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع ہے۔مصری ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے نئے افق کھلیں گے جن سے دونوں ملکوں کے عوام مستقبل میں استفادہ کر سکیں گے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...