کراچی (این این آئی)اداکار دانش تیمور نے کہا ہیکہ وہ دوسروں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔دانش تیمور نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات اور اپنی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکار نے انٹرویو نہ دینے اور پروگرامز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس لیے پروگرام میں شرکت نہیں کرتا کیونکہ وہاں باتیں ہوتی ہیں، فلاں اداکار فلاں سے بہتر ہے، وہ زیادہ اچھا ولن ہے، مجھ سے یہ فیصلے کرنے والا کام نہیں ہوتا، مجھے لگتا ہے کہیں اللہ مجھ سے ناراض نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہآج کل بہت سارے اداکار ایسا کرتے ہیں جس میں ہمارے سینئر بھی شامل ہیں جو اسکرین پر مشورے دیتے ہیں۔دانش تیمور کا کہنا تھا میرا یہ خیال ہے کہ کسی کو اسکرین پر بیٹھ کر کروڑوں لوگوں کے سامنے مشورہ نہیں دینا چاہیے، اگر کسی کو کوئی بات سمجھانی ہے تو اسے ذاتی طور پر بتائیں، سب کے پاس سب کا نمبر ہوتا ہے کال کرلیں۔
مقبول خبریں
بنوں میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، ایک خاتون جاں بحق‘3افراد زخمی
بنوں (این این آئی)بنوں پولیس اسٹیشن میریان اور ہوید میں دو الگ الگ کواڈ کاپٹر ڈورون حملے میں ایک خاتون جاں حق جبکہ 3...
پی ٹی آئی کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، کوئی تیاری نہیں‘...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کے حوالے سے...
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...