غزہ،اسرائیل کے خان یونس میں فضائی حملے، 14بچے شہید

0
21

غزہ(این این آئی)اسرائیل کی خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں 14معصوم بچے شہید ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی میڈیا رپورٹ کے مطابق 13بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 12فلسطینی شہید ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں شہدا کی تعداد 88ہوگئی۔غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بربریت میں شہدا کی تعداد 42ہزار سے تجاوز کر گئی، ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔