سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

0
22

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے کہا کہ ایران پر حملہ ملکی خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سعودی عرب نے کہاکہ فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، عالمی برادری کشیدگی کم کرنے اور علاقائی تنازعات ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔