ٹوکیو (این این آئی )جاپان کے وزیر خارجہ تاکیزی لاوایا نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگی حملوں کے تبادلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کے دوران کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوطرفہ تبادلہ خیال کے بارے میں جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جاپان کے اعلی ترین سفارتکار نے جنگی فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے کشیدہ اور جنگی صورت حال اور ایران پر اسرائیلی حملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔تاکیشی لاوایا نے اس موقع پر ان اقدامات کی مذمت کی جن کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا متعلقہ فریقوں سے مطالبہ تھا کہ وہ برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی بالخصوص غزہ میں جاری صورتحال کے سلسلے میں باہمی تعاون سے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔لاوایا نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ سعودی عرب اور جاپان کے تعلقات 2025 میں 70 سالہ دوستی کا سفر مکمل کریں گے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...