پاک روس تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے، وزیرِ اعظم

0
79

اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ اعظم سے روسی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے روسی وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2024ء میں پاک روس کمیشن کا اجلاس تعاون کو وسعت دینے میں اہم ثابت ہو گا۔وزیرِاعظم نے روسی وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا اور اسے پاکستان اور روس کے مابین پارلیمانی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ روس اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے جس سے استفادہ حاصل کرکے دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے. وزیرِ اعظم نے ملاقات میں مزید کہا کہ دسمبر 2024 میں منعقد ہونے والا پاکستان و روس مشترکہ کمیشن کا اجلاس دونوں ممالک کے مابین تعاون کو وسعت دینے کا اہم موقع ثابت ہوگا.اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بینکنگ چینلز کی مضبوطی اور پاکستان و روس کے مابین معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے ایک جامع روڈ میپ کی تشکیل پر بھی گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے رواں ماہ کے آغاز میں وزیرِ مواصلات کی قیادت میں 70 رکنی پاکستانی کاروباری شخصیات کے وفد کے دورہء ِ روس اور پاکستان’روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کو دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دیا. ملاقات میں وزیرِ اعظم نے روسی صدر عزت مآب ولادیمیر پیوٹن کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ انہیں جلد دورہ ِ پاکستان کی دعوت کا پیغام دیا۔