کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان مسلسل کئی روز سے برقرار ہے، آج بھی 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کمی آئی جس کے ساتھ ڈالر کی قیمت 277.68 روپے سے کم ہو کر 277.64 روپے ہو گئی۔
مقبول خبریں
عمران خان کا مذاکرات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلان
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات میں بات آگے نہ بڑھنے کی صورت میں ہر صورت احتجاج کا اعلان کیا...
نیو انرجی وہیکلز،چین اور پاکستان پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون کو فروغ دیں گے
بیجنگ(این این آئی)ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان...
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم...
چین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا
بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں...
محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ،اسلام آباد اور ریاض کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پر سعودی نائب...