قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ: محمد ریان زمان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

0
13

دوحہ(این این آئی) قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں آٹھ سالہ محمد ریان زمان نے انڈر 11 کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔لیجنڈری ورلڈ سکواش چیمپئن قمر زمان کے پوتے اور ایشین چیمپئن منصور زمان کے بیٹے ریان زمان نے پورے ٹورنامنٹ میں غیرمعمولی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔محمد ریان زمان کا مقابلہ ملائیشیا کے ڈیلن سدن سے ہوا تاہم وہ 11ـ9، 11ـ19، 12ـ10 سے ہار گئے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا، یہ کامیابی نوجوان سکواش پروڈیوجی کے لئے ایک روشن آغاز کی نشاندہی کرتی ہے جو اپنے خاندان کے نامور افراد کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہے۔ریان زمان کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ریان کے سلور میڈل حاصل کرنے پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے، اس کی محنت اور لگن رنگ لائی ہے۔ریان زمان کی متاثر کن کارکردگی نے دنیا بھر میں سکواش کمیونٹی کی توجہ حاصل کی ہے جس نے اس کھیل میں ایک ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔