بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی کے خطرے کے جھوٹے بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے، اگرچہ وال اسٹریٹ جرنل اور نیو یارک ٹائمز سمیت میڈیا اداروں کا دعویٰ ہے کہ ان کی رپورٹس معروضی اور منصفانہ ہیں ، لیکن وہ اس حوالے سے صحیح اور قابل اعتماد ثبوت فراہم نہیں کرتے ہیں۔ درحقیقت یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکہ نے چین پر جاسوسی کے خطرے کا الزام لگایا ہے۔بالخصوص 2018 میں امریکی محکمہ انصاف نے چائنا ایکشن پلان کے تحت متعدد نام نہاد چینی جاسوسی کے مقدمات کو من گھڑت بنایا جس نے چینـامریکہ تبادلوں اور تعاون کو شدید نقصان پہنچایا۔ پھر بالآخر شواہد کی کمی اور امریکی ماہرین تعلیم کی جانب سے سخت مخالفت کے باعث امریکی محکمہ انصاف کو 2022 میں اس پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔ طویل عرصے سے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دوسرے ممالک کے راز چرانے اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کیلئے دنیا بھر میں انٹیلی جنس نیٹ ورک قائم کر رکھے ہیں جس سے ہر ایک واقف ہے۔ ان میں چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا ہدف اور شکار ہے۔ابھی حال ہی میں امریکی سی آئی اے نے کھلے عام سوشل میڈیا پر آن لائن رابطے کی گائیڈ لائن کا چینی ورڑن جاری کیا، جو چین کے قومی مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔امریکہ کی جانب سے نام نہاد چینی جاسوس کے جھوٹے بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے خود امریکہ کا اپنا تشخص مجروح ہو گااورچین غیر ملکی قوتوں کی جانب سے قومی رازوں کی چوری کے خلاف سختی سیاقدمات اٹھائیگا اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔
مقبول خبریں
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام...
ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب...
تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی...
جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایرانی حکومت
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے...
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...