ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کی ساتھی اداکارہ و ڈانسر ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کے بعد ڈانسر کی مبہم پوسٹ منظرِ عام پر آ گئی۔دیوالی سے چند دن قبل اداکار ارجن کپور نے اپنی محبوبہ و ڈانسر ملائیکہ اروڑا سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے خود کو سنگل قرار دیا تاہم ڈانسر نے بھی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے، جس نے سب کو ابہام میں ڈال دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ملائیکہ اروڑا نے اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں درج مبہم پیغام نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ہے۔دبنگ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ دل کو ایک لمحے کے لیے چْھو لینا، زندگی بھر کے لیے روح کو چْھو لینے کے مترادف ہے۔اس کے ساتھ ہی چھیاں چھیاں گرل نے اپنے فالوورز کو صبح بخیر بھی کہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...